ایک برطانوی اخبار کو انٹرو یو دیتے ہو ئے عمر بن لا دن نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان کے والد کہاں ہیں لیکن اس بات کا یقین ضرور ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد جیسی شخصیت کی موت کی خبر چھپانا کوئی آ سان بات نہیں ہے اور اگر ان کا انتقال ہو گیا ہوتا تو پوری دنیا میں ایک تبدیلی آ چکی ہوتی۔عمر بن لاد ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے والد سے محبت کر تے ہیں لیکن ان جیسا نہیں بننا چا ہتے۔عمر بن لادن نے یہ اعتراف بھی کیاکہ انہیں امریکی کلچر پسند ہے اور وہ نہ صرف امریکی فلمیں اور موسیقی کو پسند کرتے ہیں بلکہ ہالی ووڈ ادکا رہ Drew Barrymore کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں اور ان سے ملنے امریکا جانا چا ہتے ہیں۔
.......
اسلامی جہاد کو دہشت گردی میں تبدیل کرنے والے شخص کے بیٹے سے اس سے بہتر ہابی کی قع نہیں کی جاسکتی.
/110